عدالت نے قتل اور اغواء کے مقدمہ میںنامزد رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران کے بیٹے پر فرد جرم عائد کردی

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر نے قتل اور اغواء کے مقدمہ میںنامزد رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران کے بیٹے قاسم شاہ پر فرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن اوران کے صاحبزادے قا سم شاہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران عدالت نے سردارعبدالرحمن کھیتران کے صاحب زادے قاسم شاہ کو فرد جرم پڑھ کر سنا ئی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گو اہان استغاثہ کو طلب کر تے ہو ئے سماعت 7جون تک ملتوی کردی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں