ایف سی اور حساس ادارے کی بلوچستان میں مختلف علاقوںمیں کارروائیاں، ایک دہشتگرد ..
تازہ ترین : 1

ایف سی اور حساس ادارے کی بلوچستان میں مختلف علاقوںمیں کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک، 11مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس ادارے کی بلوچستان میں مختلف علاقوںمیں کاروائیاں ایک دہشتگرد ہلاک 11مبینہ دہشتگرد گرفتار اسلحہ وگولہ بارود برآمد آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ،سنی ،سبی ،کاہان ،شیرازی کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ 11مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے اسلحہ مختلف اقسام کی گولیاں ،آرپی جی راکٹ ،سب مشین گن ،مائنز ،دھماکہ خیز مواد برآمد کرلئے گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 16:40:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎