وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نئے جذبے کیساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے کمر بستہ ہیں، صوبائی مشیر خوراک ضیاء اللہ لانگو

جمعہ 23 فروری 2018 23:09

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)صوبائی مشیر خوراک میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہاہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نئے جذبے ،نئی امنگ اور نئی توانائیوں کیساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے کمر بستہ ہیں‘ موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت نظام میں بتدریج بہتری آرہی ہیں اور لوگوں کے دیرینہ مسائل انکی دہلیز پر حل ہونا شروع ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان بھر میں سڑکوں ،پلوں اور تعلیمی اداروں کا جال بچایا جارہاہے اور صوبے کے مخصوص علاقوں کے بجائے تمام اضلاع میں یکساں منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایا ں تبدیلیاں آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصدشہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے انہیں حل کرنا ہے کیونکہ عوام کی ترقی اور انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ ہماری سیاست کا محور ہیں اور ہمارے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت کرکے ہی ہمیں دلی سکون وراحت ملتاہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں