نااہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی کارکنوں کے وفد سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 23:09

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ مسلم لیگی کارکن ایک بار پھر نئے عزم کیساتھ پارٹی پرچم تھام کر میدان عمل میں نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، نااہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے بلوچ خان اتمانخیل کی قیادت میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سردار یعقوب خان نا صر نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کارکن ایک بار پھر نئے عزم کیساتھ پارٹی پرچم تھام کر میدان عمل میں نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جلاوطنی ،نااہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتی ہیں‘ نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد تھے اور رہیں گے ۔سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں‘ اس لئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کیلئے تمام حر بے ناکام ہونگے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں