سبی میلہ 2018 کو شاندار اندازمیں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،صوبائی وزیر سید محمد رضا

جمعہ 23 فروری 2018 23:09

کوئٹہ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)صوبائی وزیر برائے قانون وپارلیمانی امورپراسی کیوشن ، جنگلات و محکمہ امور حیوانات سید محمد رضا نے کہا ہے کہ سبی میلہ 2018 کو شاندار اندازمیں منانے کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ امور حیوانات کی ہدایت رہی ہے کہ اس نے اپنے محدود وسائل کے باوجود میلے کوکامیاب بنانے مالداروںکو جانوروں کی خوراک اورمالداروں کی رہائشی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے اہم کردار اداکیا ہے۔

اس سال بھی سبی و گردنواح سے میلے میں شرکت کرنے والے مالداروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میلہ دراصل مالداروں کے مرہون منت ہے۔ اور میلے کی کامیابی کا اصل دارو مدار مالداروں پر ہے جو سارا سال جانوروں کو پالتے ہیں اور انہیں میلے میں لانے کیلئے تیار کرتے ہیں اورمیلے کے دوران جانوروں کی نمائش میں جانوروں کی شرکت کے ذریعے ناصرف آنے والے مہمانوں کو محفوظ کرتے ہیں جبکہ میلے کو چار چاندلگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ میلہ مالداری کے فروغ اور عوام میں جانورپالنے کے شوق کو بڑھانے کا بڑا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہذا میلے کو مزید چار چاند لگانے کے لئے اپنی کاوشیں کرتا ہے۔ اور اگلے سالوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ ہمسایہ ممالک کی بھی اس اہم میلے میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں سیکورٹی کے انتظامات کے لئے بلوچستان پولیس ، لیویز اور دیگر ادارے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں ۔آخر میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے رہنے والے میلے میں ضرور شرکت کریں اور لطف اندوز ہوں۔ کیونکہ میلے کی کامیابی انہی کی شرکت کے مرہون منت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں