ہمارے پاس وقت کم ہے اور کام زیادہ کرنے ہیں، عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘
عوام پر کوئی احسان نہیں‘ عوام کے درمیان رہنا میرا مقصد ہے اور میری خواہش ہے کہ محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
جمعہ 23 فروری 2018 23:09
(جاری ہے)
عوام پر کوئی احسان نہیں۔ عوام کے درمیان رہنا میرا مقصد ہے اور میری خواہش ہے کہ محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کی بات کی جائے تو پورا بلوچستان ہمارا علاقہ ہے۔
ہم بلوچستانی ہیں اور ہمارے ملک پاکستان ہے۔ ہمارا مقصد مضبوط بلوچستا ن اور مستحکم پاکستان ہے۔ ہمیں کسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے کام کرنا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شناختی کارڈ کے حصول میں لوگوں کو درپیش مسئلے کو نادرا حکام سے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس میں جن لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کو ان کا حق دلائیں گے۔ ہم ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس منعقد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل فوری حل ہوسکیں، پشین کے لوگوں کو پولیس اور ایف سی کی چیک پوسٹوں پر ناجائز تنگ کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ہدایت کہ ایف سی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا جائے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیاں ہیں لیکن عوام کو تنگ کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ کسٹم کو بارڈر ایریا تک محدود رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ کھلی کچہری کاانعقاد پشین ضلع میں کیا جارہاہے ہین تاکہ ہم خود لوگوں کے پاس جائیں آج پشین کے لوگوں کے مسائل سن کر اور عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل حل کرنے سے بہت اطمینان محسوس ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس چند مہینے ہیں او رگزشتہ حکومت نے پورا عرصہ ضائع کردیا ۔ہماری حکومت کی کوشش ہوگی کہ حکومتی مشنری کو فعال بناکر ترقیاتی عمل میں تیزی لائی جائے۔ واٹر اسکیموں کو فعال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں میں اضافہ، تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کو ہدایت کہ منشیات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی چمن محمد حنیفیا نے لیویزکے ہمراہ شہر کے مختلف تندوروں کا دورہ،روٹی کی وزن ..
دھاندلی کے زریعے پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے جو پلائننگ کی گئی تھی، جمعیت عوامی قوت کے زریعے اس ناکام ..
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کراٹے کومبٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان و عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو جیتنے پر مبارکباد ..
صوبائی حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے جائزہ لے گی، وز یر اعلیٰ بلو چستان
صوبائی بیور و کریسی میں تقرریاں و تبادلے
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی
خواتین کی ہراسمنٹ سنگین اور قابل گرفت جرم ہے،صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
کوئٹہ،عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات آگاہی مہم 2024 کے حوالے سے واک کا اہتمام
عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
داخلہ مہم کا ہدف مکمل کرچکے ہیں ،مزید داخلے جاری ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر
کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سےبی ایم جی ایف ڈاکٹر ریحان حفیظ کی پولیو مہم کے انتظامات و حفاظتی ٹیکہ ..
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری