عدالتی فیصلوں سے انصاف نظر آنا چاہئے تعصب اور نفرت نہیں، مولاناصلاح الدین ایوبی

جمعہ 23 فروری 2018 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان مولاناصلاح الدین ایوبی نے کہاہے کہ عدالتی فیصلوں سے انصاف نظر آنا چاہئے تعصب اور نفرت نہیں نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی قیادت سے بھی نااہل قراردینے کا فیصلہ مولوی تمیزالدین اور ذوالفقارعلی بھٹو پھانسی کیس کی طرح متنازعہ ہی نظر آتا ہے جسے تاریخ معاف نہیں کرے گی عدالت کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کو اپنے فیصلوں میں ملک، جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے تھا ایک شخص کی غلطی کی سزا اس کی جماعت کو نہیں دی جانی چاہیے تھی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 اور ماضی کی بدنام زمانہ 58 ٹوبی کو استعمال کرتے ہوئے سیاستدانوں کو سیاست سے باہر کرنے کے حربے استعمال کئے گئے اب بھی ایسا ہی جاری ہے اب اسے رکنا چاہیے اس پر سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے کہ اداروں کا تقدس مجروح ہو اورنہ ہی سیاسی عمل متاثر ہوانہوںنے کہاکہ اگر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی متنازع عدالت کے فیصلوں اور جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا کو تحفظ دیا جاسکتا ہے تو مسلم لیگ ن کے صدر کی حیثیت سے جاری کی گئی میاں نواز شریف کی پارٹی ٹکٹوں کو تحفظ دے کر انتخابی عمل کو صاف شفاف رہنے دیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں