حب ، ضلع جھل مگسی ودیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع ..
تازہ ترین : 1

حب ، ضلع جھل مگسی ودیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب ، ضلع جھل مگسی ودیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے کسی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے اوستہ محمد جمعہ کی رات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر 3.3ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 16کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز اوستہ محمد سے 40کلومیٹر دور تھا تاہم فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور بلوچستان کے صنعتی حب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے موقع پر لوگ گھروں،دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے مقامی انتظامیہ نے دور دراز علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 20:58:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :