محکمہ بہبود حکومت بلو چستان کے زیر اہتمام اجتما عی شادیوں کی تقریب کل ہوگی

جمعہ 23 فروری 2018 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)محکمہ بہبود حکومت بلو چستان نے صوبے بھر کے مستحق اور غریب افراد خصوصاغریب بچیوں کی شادیوں کا انتظام کیا ہے تاکہ غریب والدین جو وسائل نہ ہونے کے باعث اپنے بچے بچیوں کی شادی کا انتظام نہیں کرپارہے انکومدداور تعاون فراہم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں غریب بچیوں کے لیے منا سب جہیز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔اجتماعی شادیوں کی تقریب کل 24فروری2018ء کو صبح 11بجے بوائے اسکاوٹس ہال حالی روڈ کوئٹہ پر منعقد ہوگئی جس میں اعلیٰ حکام وارکان اسمبلی بھی مد عو ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں