چیئرمین ولیم جان برکت کی زیر صدارت کا اجلاس

جمعہ 23 فروری 2018 19:43

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چیئرمین ولیم جان برکت کی زیر صدارت مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون وپارلیمانی امور، پراسیکیوشن اور انسانی حقوق کا اجلاس منعقدہوا۔ اس موقع پر اراکین مجلس سپوژمئی اچکزئی ، کشور احمد جتک ، ایڈؤوکیٹ جنرل بلوچستان امان کنرانی، سیکریٹری پارلیمانی امور، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالرحمن بزدار ، ایڈیشنل سیکریٹری صوبائی اسمبلی طاہر شاہ کاکڑو دیگر حکام بھی موجود تھے اجلاس میںبلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی جگہ پی آرسی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں قانون سازی کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا ۔

اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی ولیم جان برکت نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ /ڈومیسائل یا ان کے متبادل پی آر سی کے اجراء کا مقصد کسی کی حق تلفی کرنا نہیں ہے بلکہ حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لوکل سرٹیفکیٹ کے نام پر ڈومیسائل رکھنے والے ڈومیسائل کے نام پر لوکل سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دونوں کے حقوق کے یکساں تحفظ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضروری قانون سازی کی جاری ہے تاکہ لوکل سرٹیفکیٹ اورڈومیسائل رکھنے والوںکے حقوق کا بہتر تحفظ کیا جاسکے ۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ وفاقی ملازمتوں کے صوبائی کوٹہ پر یہاں کی مقامی افراد کا حق ہے یہاںکے نوجوانوں کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں