صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی
تازہ ترین : 1

صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی

مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو آزاد قراردے دیا گیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو آزاد قراردے دیا گیا صوبائی الیکشن کمشنر نعیم مجید جعفر کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ امیدواروں کی ریوائزڈ لسٹ جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار آزاد امیدواروں کی حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی امیدوار نے بحیثیت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار رہنے کیلئے رابطہ نہیں کیا جس کے بعد تمام امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے۔جن امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے ان میں جنرل نشست کے امیدوار امیر افضل خان مندوخیل ،ٹیکنو کریٹ امیدوار نصیب اللہ بازئی اور خواتین کی نشست پر امیدوار ثمینہ ممتاز شامل ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 19:17:48

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :