کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا

بجلی ،گیس نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ،بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ ،ژوب، لورالائی ،نوکنڈی، پشین،قلعہ عبداللہ ،قلات ،مستونگ ،سبی سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ایک طرف عوام نے باران رحمت کا شکر ادا کیا تو دوسری جانب یہی رحمت زحمت بھی بن گئی مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گیس پریشر میں کمی آئی اور بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بارش کے بعد منچلوں نے مختلف پکنک پوائنٹس کا بھی رخ کیا جبکہ شہر میں پکوڑوں اور ٹی سٹالز پر بھی رش رہا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں