برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں (آج) مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںپر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 24فروری کو سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے تا 10بجے نیز انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک بجلی بندہوگی اِسی روزمری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ،سٹی گرڈکے جناح روڈ،ملک پلانٹ، اولڈ پشتون آباد نیو پشتون آباد،سعداللہ اورپشتون آبادایکسپریس یڈرزصبح11بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح25فروری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے ، اس کے علاوہ 26فروری کو سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈر، انڈسٹریل گرڈکے اولڈپشتون آباد نیو پشتون آباد اورپشتون آبادایکسپریس صبح11بجے سے ایک بجے دن تک نیزسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ جان محمدفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں