سینئر صحافی شوکت کشمیری مرحوم کی رسم وسوئم اور قرآن خوانی (آج) ادا کی جائیگی

جمعرات 22 فروری 2018 23:40

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)روزنامہ فرزند کشمیرکوئٹہ‘راولاکوٹ اور ماہانامہ بولتا کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی شوکت کشمیری گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی جان محمد روڈ ارباب پلازہ کاکڑ سٹریٹ کوئٹہ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز فاتحہ خوانی میںسابق سینیٹر حاجی لشکری خان رئیسانی، سابق صوبائی وزیر محمد اسماعیل گجر، صحافی برادری، سول سوسائٹی، سیاسی رہنماؤں اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کی رسم وسوئم اور قرآن خوانی (آج) بروز جمعہ جان محمد روڈ راحت میڈیکل کے سامنے گلی میں ادا کی جائیگی اور بعد میں لنگر بھی تقسیم کیا جائیگا تمام عزیز واقارب اور دستوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں