نصیر آباد، تعلیمی اداروں کی سیکیو رٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ڈی آئی جی نذیر احمد کرد

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکیو رٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔نصیر آباد ڈویژن میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لئے سیکیو رٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور امتحانی مراکزپر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈویژن کے 35امتحانی مراکز پر 150سے زائد نفری تعینات ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی سیکیو رٹی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات کے سلسلے میں دفعہ144نافذ کئے جانے کے بعد امتحانی مراکز کے احاطے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں