کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے

وزیراعلی پیکج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا

بدھ 23 مئی 2018 20:58

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن حافظ محمد طاہر نے چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے،اس موقع پرڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی نے انکا استقبال کیا ،کمشنر حافظ محمد طاہر نے ڈی سی آفس میں تمام ضلعی آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شفقت انورشاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر جاوید ڈومکی، فارسٹ آفیسر محمد انور کاکڑ ،ڈی ایچ او ڈاکٹرجمال عبدالناصر جوگیزئی ،نیشنل پروگرام کے کواڈینیٹر ڈاکٹرتاج محمد ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء اللہ کاکڑ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالغنی جوگیزئی ،ڈی او ای بہادرشاہ ناصر ،ڈپٹی ڈاریکٹر زاراعت عبدالخالق جوگیزئی ،ایکسن واپڈا ایکسن بی اینڈ آر ،ایکسن اریگیشن ،ایکسن پی ایچ ای زکواة سمیت تمام محکموں کے آفیسران شریک تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت انورشاہوانی نے بریفنگ دی اور ضلع قلعہ سیف اللہ میں جاری وزیراعلی پیکیج کے تحت جاری کاموں سے انہیں آگاہ کیا جبکہ تمام آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کی پراگرس رپورٹ سے کمشنر کو آگاہ کیا کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ضلعی آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا کریں، قلعہ سیف اللہ کے تمام ٹھیکیداران جون تک اپنے اپنے کام مکمل کرے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور سست روی ناقابل برداشت ہیں ،اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پیکیج کے ترقیاتی پیکیج سے قلعہ سیف اللہ کے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اگر ترقیاتی کاموں میں غیرمعیاری میٹریل استعمال کی آیا ترقیاتی کام کو اپنے مدت میں پورا نہیں تو متعلقہ ٹھیکیدار کے ٹھیکہ پوری طور پر منسوخ کیا جائے گا اور کرپشن میں ملوث آفیسران کیخلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کی جائی گی پیسہ عوام کا ہے اور یہ عوام ہی پر خرچ ہوگا کمشنر نے قلعہ سیف اللہ میں وزیراعلی پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی معائینہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں