بلوچستان کے امن وامان کیلئے ایف سی جوانوں نے شہادتیں دی ہیں ،کرنل عامر مختیار

رمضان المبارک بابرکت ومقدس مہینہ ہے ،ہمیں بھائی چارگی اور امن کا درس دیتا ہے،کمانڈنٹ لورلائی سکاؤٹس

منگل 22 مئی 2018 18:02

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کمانڈنٹ لورلائی سکاؤٹس کرنل عامر مختیار قلعہ سیف اللہ ،ایف سی چیک پوسٹ انچارج صوبیدار علی خان، صوبیدار پیربخش بلوچ اور دیگر نے کہا کہ بلوچستان کے امن وامان کیلئے ایف سی جوانوں نے شہادتیں دی ہیں ایف سی امن کے ساتھ عوام کے درد میں ہروقت شریک ہوتی ہے، رمضان المبارک بابرکت ومقدس مہینہ ہے ہمیں بھائی چارگی اور امن کا درس دیتا ہے ہمیں دستر خوان سجانے کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کا دستر خوان سجاکر نیکی کی کاموں میں حصہ لینا چائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ ایف سی کے جانب سے قلعہ سیف اللہ چیک پوسٹ میں قبائلی سماجی عمائدین صحافیوں اور یہاں کے شہریوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطاری ڈنر میں خوشحال خان جوگیزئی ،سلام خان میرزئی ،بختیار خان کاکڑ ،عطاء اللہ کاکڑ ،عزیز اللہ کاکڑ ،اکرام اللہ کاکڑ میڈیا کے نمائندوں حاجی نظام الدین شاھیزئی عبدالنافع کاکڑ ،زین اللہ کاکڑ اور شہر کے دیگر نوجوانوں قبائلی عمائدین سماجی رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ لورلائی سکاؤٹس کرنل عامر مختیار نے کہا کہ بلوچستان کے بحالی میں ہمارے نوجوانوں کی قربانیاں شامل ہیں امن سے ترقی وخوشحالی آئے گی امن وامان کیلئے سب نے ملکر ملک دٴْشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھونے کھونے میں ایف سی کے بہادر نوجوانوں نے ہرمشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک بہت بڑا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے ہم نے اس ماہ صیام کے انتہائی خیال رکھنا چائے رمضان ایک مبارک مہینہ ہونے کے ناطے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر اچھے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آخر میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے کرنل سہیل کیلئے بھی خصوصی دٴْعا کی گئی ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں