وزیراعلی این ٹی ایس پاس امیدواروں کے تعیناتی کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں، این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کینائب صدر مولوی اخترمحمد شاہیزئی جنرل سیکرٹری مولوی ابراھیم جوگیزئی مولوی محمد حسن محمدآصف اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی این ٹی ایس پاس امیدواروں کے تعیناتی کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں این ٹی پاس امیدواران اپنے حقوق کے حصول کیلئے کو تعیناتی تک جاری رکھیں گے این ٹی ایس پاس امیدواران نے پورے صوبے میں گزشتہ 2ماہ سے احتجاج اور پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہروں کے علاوہ مختلف اضلاع سمیت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا اس کے لئے اسمبلی فلور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی اس کمیٹی نے بھی این ٹی ایس پاس امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے دیا لیکن بد قسمتی سے ہمارے وزیراعلی صاحب اس کمیٹی لے سفارشات کو ماننے کیلئے تیار نہیں ڈی آر سی اور سی آر سی کے تحت تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں اور یونین کونسل کے سطح پر این ٹی ایس کے زریعے امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے محکمہ تعلیم میں 8ہزار 3سو آسامیاں خالی ہے لیکن ایک سازش کے تحت اس پر تعناتی نہیں کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے وزیر اعلی صوبائی محتسب چیف جسٹس نیب ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ این ٹی ایس پاس امیدواروں کی محکمہ تعلیم میں تعناتی جلد ازجلد عمل میں لائی جائیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی ہاس اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینگے اور پورا بلوچستان میں احتجاج کیا جائے گا

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں