متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا گلدستہ ہے ،آنے والا الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ،صدرمولانا نور اللہ

اتوار 15 اپریل 2018 18:10

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا گلدستہ ہے آنے والا الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ،ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا نوراللہ نے جے یوآئی کے یونین کونسل ٹوبلئی کے چیئرمین عبید اللہ کاکڑ کے جانب سے انکے رہائشگاہ پر دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے آج ہر شخص انصاف کا طلب گار ہے انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اسلامی نظام کا نفاذ ناگریز ہوچکا ہے پاکستان اور بلوچستان میں دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ملک بھر کی دینی جماعتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو مستقبل میں اچھے نتائج دے گا متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے عوام کا ایک آخری امید ہے 2018کے عام انتخابات میں قوم پرستوں اور موقع پرستوں کو بری طرح شکست دے کر حکومت بنائینگے جے یوآئی نے ملک کے تمام دینی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے سیکولر اور موقع پرستوں کو پریشان کر رکھا ہے جمعیت علماء اسلام اپنی تمام پرانے غلطیوں کا ازالہ کرکے اتحاد کو مستقبل میں بھی بر قرار رکھیں گے متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے مجھ پر جواعتماد کیا ہے انکے اس اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلوچستان میں پچھلے 20سال سے قوم پرستوں اور موقع پرستوں نے حکومت کرتے ہوئے یہاں عوام کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی متحدہ مجلس عمل 2018کے الیکشن میں سیکولر اور موقع پرست قوتوں کو شکست دینگے ہم میدان میں نکل چکے ہیں اب اگر کوئی روک سکتے ہو تو روک لے ورنہ انکے انجام بہت برا ہوگا بلوچستان کے مذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے شکل میں میرے اوپر جو ذمہ داری سونپی ہے ان پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اس موقع پر ظہرانے میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیئنر نائب امیر مولانا انوارالدین حقانی ،صوبائی رہنماء حاجی محمد خان کیبزئی ،ضلعی قائم اامیر حاجی محمد جان ،ضلعی ناظم عمومی مولانا محمد لعل اخنذادہ ،مولوی سید محمد خودیزئی ،تحصیل امیر مولوی عبدالحفیظ شاہیزئی ،جنرل سیکرٹری مولوی غلام نبی ،قاری محمد نعیم علوزئی ،مولوی محمد طاہر مولوی یارمحمد حاجی عبدالحلیم باتوزئی مولوی موسی جان اور دیگر بھی ظہرانے میں شرکت کی ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں