پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام شہید مشال خان کی پہلی برسی منائی گئی

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:50

ْقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام شہید مشال خان کی پہلی برسی گورنمنٹ ڈگری کالج کے ہال میں منائی گئی جس کی صدارت پی ایس ایف کے ضلعی صدر اورنگ زیب کاکڑ نے کی اور اس تقریب کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ اور پی ایس ایف صوبائی الیکشن کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین تھے اس تعزیتی ریفرنس سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ہدایت اللہ کاکڑ پی ایس ایف کے صوبائی الیکشن کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین معصوم خان میرزئی ڈگری کالج کے پروفیسر اور عوامی نیشنل کے سینئر رہنماء محمد انور جلالزئی عطاء الرحمان عطائی ،پی ایس ایف کے ضلعی جنرل سیکرٹری شکور جلالزئی ،زین الدین کاکڑ ،صلاح الدین ،آرین اسد خان فتح خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معروضی حالات کے مطابق مشال خان کی شہادت اور اس کیوجوہات پر تفصیلی گفتگو کی مقررین نے کہا کہ مشال خان نے تاریکوں کو للکار کر ان سے مقابلہ کیا اورموجودہ وقت کی سب سے عظیم شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے انہوں نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین تھے لیکن مشال خان شہید کے قاتلوں نے ان کا نام لیکر اسے شہید کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پشتونوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 8اپریل کو راولپنڈی میں پشتون طالب علم کامران یوسفزئی کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ سفر ہمیشہ جاری رکھنا چائے جس سفر کا آغاز شہید مشال خان نے دلائل کے ساتھ شروع کیا تھا اس موقع پر حاضرین نے بھی اس بات کا عہد کیا کہ پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ہر پسماندگی کا مقابلہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں