قلعہ سیف اللہ،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے راہنمائون کا جے ٹی اے کے نومنتخب صدر نظام الدین کاکڑ چئیرمین حاجی نصیر احمد بازئی اور کابینہ مبارکباد

اتوار 8 اپریل 2018 19:30

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء)گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن قلعہ سیف اللہ کے رہنماں عبدالواحد کاکڑ حاجی عبدالحلیم باتوزئی حاج روح اللہ کاکڑ عبدالغفور کاکڑ سلطان محمد کریم زئی مولوی محمد سلیم نظام خان کاکڑ روح اللہ کاکڑ عبدالواسیع جمہ خان جمال خان اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں جے ٹی اے ضلع کوئٹہ کے نومنتخب ضلعی کابینہ کے صدر نظام الدین کاکڑ چئیرمین حاجی نصیر احمد بازئی اور انکے کابینہ کے دیگر ارکان کو اتفاق رائے سے آئندہ 2سال کیلئے گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے ضلعی کابینہ منتخب ہونے پر دل گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نظام الدین کاکڑ کی موجودہ کابینہ سینئر ترین اور تنظیمی صلاحیت کے حامل تجربہ کار اساتذہ پر فخر ہے جوضلع کوئٹہ کے ہزاروں اساتذہ کی بھر پور نمائندگی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ضلع کوئٹہ کی حثیت تنظیمی حوالے سے بہت اھم اور صوبے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے صوبائی تنظیم کو مسائل کے حل میں ساتھ دے سکتے ہیں اسکیعلاوہ وہ صوبے کے دوسرے اضلاع کے اساتذہ کے مسائل کے حل میں بھی مددگار ومعاون ثابت ہونگے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں