او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مسلم حکمران امریکہ سے تعلقات منقطع کا اعلان کرے ،مولانا عبدالواسیع

امریکہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے امریکی غلامی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پارلیمانی لیڈر جے یو آئی

جمعہ 6 اپریل 2018 22:22

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ضلعی امیر مولانا عبدالواسیع نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مسلم حکمران امریکہ سے تعلقات منقطع کا اعلان کرے امریکہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے امریکی غلامی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا امریکہ سے افغانستان کے علاقے قندوز میں حفاظ کرام پر وحشتیانہ بمباری کا حساب لیا جائے قندوز میں معصوم طلباء کو شہید کر کے امریکہ نے کھلم کھلا دہشت گردی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان کی کال پر قندوز کے شہیداء پر امریکی بمباری کشمیریوں پر بھارت اور فلسطین پر اسرائیل کے ظلم کیخلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کیا اسے قبل ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراؤں سے گزرتے ہوئے جنکشن چوک پر ایک احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگیا احتجاجی جلسے سے شیخ الحدیث مولوی محمد عیسیٰ تحصیل امیر مولوی محمد نعیم ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی عبدالخالق میرزئی مولوی محمد اسلم حاجی پائند خان جوگیزئی نعت خواہ شریف اللہ ہمنواء ودیگر نے بھی خطاب کیا احتجاج جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت افغانستان میں اور فلسطین میں امریکہ اسرائل سیاہ کاریوں پر عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی قابل مذمت ہے کفری دنیا کے عزائم پورے نہیں ہونگے اور دنیا کے مدارس کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہوگا مقررین نے کہا کہ پشتون تحفظ مومِنٹ کو بھارت اور افغانستان کی حمایت حاصل ہے افغانستان میں حفاظ کرام پر پشتون قوم پرستوں کی خاموشی امریکہ کو خوش کرنے کے مترادف ہے اور انہیں امریکہ سے ڈالر ملتے ہیں جمعیت علماء اسلام ظلم اور ستم کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں