قلعہ سیف اللہ لیویز کی کونج کے شکار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،10کیمپ مسمار شکار کرنے والے فرار

جمعرات 29 مارچ 2018 21:56

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء)ڈپٹی کمیشنر شفقت انور شاہوانی کے خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز نائب رسالدار انچارج لیویز تھانہ اخترزئی رحمت اللہ جلالزئی فضل محمد دفعہ دار اور لیویز اہلکاروں کے ہمراہ نے یونین کونسل مسافر پور سے لیکر یونین کونسل باتوزئی تک کونج کے شکار کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10 کیمپ مسمار کئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے شکار کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور علاقے کے تمام افراد کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکار پر مکمل طور پر باپبندی ہے اگر کوئی بھی شکار کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسکے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں