آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کی جانب سے قلعہ سیف اللہ سول ہسپتال میں یوم سیاہ منایا گیا

پیر 26 فروری 2018 19:01

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکڑز ایسوی ایشن جانب سے قلعہ سیف اللہ کے سول ہسپتال میں یوم سیاہ منایا گیا یوم سیاہ کے موقع پر سول ہسپتال میں سیاہ پرچم لہرائے گئے اس موقع پر ینگ ڈاکڑز اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہداروں اور کارکنوں نے سیاں پٹیاں بازوں پر باندھ رکھی تھیں اس موقع پر آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی چیف ارگنائزر احمد جان جوگیزئی ضلعی صدر نسیم خان مہترزئی محمد ایوب محمد سرور جوگیزئی ساجد نور حبیب الرحمن اور دیگر نے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکڑز اور آل پاکستان پیرامیڈیکل نے 2سال تک انتظار کیا اور حکام بالا کو اس سلسلے سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وزراء اور سیکرٹریز کے دفاتر کا چکر لگا کر تک گئے لیکن مسائل وہی جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے 4نکاتی مطالبات کی سمری وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے آفس میں رکھی ہوئی ہے وزیر اعلی بلوچستان ہمارے مطالبات کے پوری منظوری کے احکامات جاری کرے ینگ ڈاکڑز اور آل پکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ملازمین کو عرصہ دراز سے درپیش پرشانیوں سے نجات دلائے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کی اپنے ساتھیوں کے مسائل کے حل کی کاؤشیں قابل ستائش ہیں اور ہمارے صوبائی قائدین نیک نیتی سے مسائل حل کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں پریس کانفرنس کے موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سے عبدالمنان اسماعیل زئی حمیداللہ علی خیل عبداللہ عبدالحق عبدالظاہر اور جان محمد نے مستعفی ہوکر آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی صدرفضل کاکڑ پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کیا ضلعی کابینہ کے جانب سے نئے شامل ہونے والوں کو دل کے گہرائیوں سے خوش آمدید کہااس موقع پر نئے شامل ہونے ساتھیوں نے کہا کہ ہم آل پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن کے قائدین پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہر فیصلے میں انکے شانہ بشانہ رہینگے اور انکے ہر فیصلے کو سرخم تسلیم کرتے ہیں اور انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پیرا میڈیکل کے صوبائی ڈپٹی ارگنائزر احمد جان جوگیزئی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئیگئے تو 6مارچ کو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن کے ڈاکڑ عزیز اللہ کاکڑ نے کہا کہ ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن پورا بلوچستان کے ہسپتالوں میں بہتری کیلئے ہر اقدام کیلئے کوشاں ہے اور اگرحکومت کی جانب سے محکمہ صحت کی بہتری کیلئے جو بھی اقدام ہوگا ہم حمایت کرینگے اور ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن اسے خوش آمدید کہے گا

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں