جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس

اتوار 11 فروری 2018 17:10

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس زیرِ صدارت قائم مقام امیر حاجی محمد جان منعقد ہوا جس میں جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولنا انوارالدین حقانی نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں آئندہ عام انتخابات ،نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں ردوبدل ،تنظیمی امور اور قلعہ سیف اللہ کے عوام کے مسائل کے حل کے مختلف ا یجنڈوں پر غور وخوض ہوا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انتخابی حلقہ پی بی 20قلعہ سیف اللہ کم مسلم باغ میں غیر ضروری اور بلاجواز رد وبدل کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کرینگے۔

قلعہ سیف اللہ کے تمام تحصیلوں اور یونین کونسلوں کے سیاسی، قومی اور جغرافیائی مفادات مشترک ہیں جنہیں ہرصورت میں متحد رکھنا لازمی امر ہے۔

(جاری ہے)

قلعہ سیف اللہ کے کسی تحصیل یا یونین کونسل کو بلا کسی عذر انتخابی حلقہ پی بی 20سے علٰیحدہ نہیں ہونے دینگے۔اجلاس سے مولٰنا انوارالدین حقانی ،حاجی محمد جان، مولنا محمد لعل اخنذادہ ،مولوی یار محمد، قاری محمد نعیم، مولوی محمد طاہر اور مولوی فیض اللہ سفرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا منزِلِ مقصود اقتدار اور مراعات کا حصول نہیں بلکہ نظریاتی بنیادوں پر درست سمت میں قوم کی رہنمائی اور رہبری ہے ریاستی امور اور پارلیمنٹ میں اسلام کا عادلانہ نظام کے نافذ کیلئے جدوجہد کرنا جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی سیاسی ذمہ داری اور دینی فریضہ ہے ریاستی امور میں اسلام کے زرین اصولوں کو نظرانداز کرکے مقتدر حلقوں نے ملک اور قوم کو مسائل سے دوچار کیا ہے ملک اور قوم کے جملہ مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام کا عادلانہ نظامِ حیات ہی ہے اسلام میں قوموں اور نسلوں میں تفریق اور برتری کا کوئی تصور نہیں اسلام میں برتری کا معیار اہلیت اور قابلیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اور قبیلہ پرستوں کادور گزر چکا ہیانہوں نے جتنی نفرت پھیلانے تھی وہ پھیلا دی۔ آئندہ عام انتخابات میں قوم کی رہنمائی جے یوآئی کے پلیٹ فارم سے کی جا ئے گی اور عوام کو اپنے حقوق ان کے دہلیز پر ہی پہنچا یا جائے

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں