جے یوآئی ایک مضبوط عوامی قوت ہے،مولانا عبدالواسع

آئین اسلامی دفعات کی تحفظ اور ترقیاتی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں

اتوار 4 فروری 2018 20:25

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسیع نے کہا کہ جے یوآئی ایک مضبوط عوامی قوت ہے آئین اسلامی دفعات کی تحفظ اور ترقیاتی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں آئین سے ختم نبوت کی شق کے خاتمے کی ہر کوشش کو جے یوآئی ہی نے ناکام بنایا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ میں جے یوآئی کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے تحصیل قلعہ سیف اللہ کے امیر مولانا محمد نعیم سمیت تینوں تحصیلوں کے امرا اور ضلعی رہنماؤں امین اللہ کاکڑ ،مولوی سعداللہ مردانزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔اس اجلاس میں ضلعی اراکین عمومی نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جے یوآئی کے مرکزی امیر مولنا فضل الرحمان اور مولنا محمد خان شیرانی کی بصیرت کی بدولت جے یوآئی ملکی اور بین اقوامی طور ایک عظیم قوت بن چکی ہے ہمارے اکابیرین نے اس ملک کی اسلامی نقطوں کو بچایا ہے ہر اسمبلی میں ختم نبوت کی شق کو آئین سے ختم کرنے کی بارہا کوشش کی گئی مگر ہر دور میں اس ملک کے علماء ہی نے اسمبلی فلور پر ناکام بنایا ہے اسکے علاوہ جمعیت کے اراکین پارلیمنٹ نے ترقیاتی منصوبوں کا جھال بیچایا رکھا ہے بھر پور عوامی حمایت سے خائف ہوکر سازشی عناصر نے ہمیشہ جمعیت کی مضبوط قوت کو کمزور کرنے کیلئے جماعت کے اندر ہمیشہ ایک ٹولہ سرگرم رکھی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس عظیم قوت کو تقسیم کرکے کمزور کیا جاسکے لیکن یہ انکے بھول ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہمارے غیور کارکنوں کی نظم وضبط کی وجہ سے یہ قوت اللہ کے فضل وکرم سے برقرار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ اپنے صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھیں جمعیت کے بغیر جتنی حکومتیں بنی وہ عوامی خدمت میں رہیں اہوزیشن لیڈر مولنا عبدالواسیع نے کہا کہ سابقہ حکومت کے کرتوت سے عوام واقف ہیںذ قوم پرستوں نے بلوچستان اوت پشتون قوم کے حقوق کا سودا کیا جمعیت کے دور میں این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے مرکز سے جتنے فنڈز حاصل کئے سابقہ حکومت کی نااہلی اور مرکز کے ساتھ گٹھ جوڑ سے اربوں روپے لیس ہوگئے اور حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے جمعیت کے اراکین اسمبلی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا عوام دشمن حکومت سے نجات دلائی لیکن خود کڑوں کے فنڈز روپے اور اچھی وزارتوں کے پیشکش کو ٹکرادیا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں