فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں فوری طور پر ضم کیا جائے تاکہ قبائلی بھائیوں کو اپنے حقوق کا تحفظ مل سکے ،

مولانا نجم الدین درویش قبائل پاکستان کے سرحدات کے محافظ ہے ،یہ وہ قبائل ہیں جنہوں نے برصغیر اور پاکستان کے آزادی میں بیش بہا قربانیاں دی،رہنماء جمعیت علماء اسلام (س)

جمعہ 2 فروری 2018 18:51

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) تحفظ ختم نبوت کا دفاع مسلمانوں پر لازم ہے جمعیت علماء اسلام (س) نے ہر دور میں فقد قادیانیت کا تعاقب کیا آج بھی ہم تمام باطل قوتوں کے کیخلاف ہر محاز پر جدوجہد کررہی ہے، جمعیت علماء اسلام (س )سامراجی قوتوں کے خلاف جہاد میں مصروف ہے جمعیت (س )کے قائد مولانا سمیع الحق نے اپنے پارلیمانی تاریخ میں تمام وقت باطل فتنوں کے خلاف برسر پیکار رہا سامراج جس شکل میں بھی ہو ۔

جمعیت (س )اس کی شدید مخالفت کریگی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولنا نجم الدین درویش ،جمعیت (س )کے مرکزی رہنماء مولانا محمد شفیق دولت زئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم میرزئی ،ضلع ژوب کا امیر مولنا محمد دین کبزئی ،ضطوخان کاکڑ ،جمعیت س کے ضلعی امیر مولنا عبدالوھاب اخنذادہ ،قاری حمید اللہ حمیدی ،مولنا محمد طاہر شاہ اخنذادہ ،مولنا عبدالرؤف اخنذادہ ،ملا شربت خان ،حبیب اللہ صیاد مل ،مطیع اللہ مخلص ،حبیب اللہ احرار میرزئی ،ڈاکڑ عبدالظاہر میرزئی نے تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ نے عوام کے حقوق کا سودا کیا ہوا ہے سامراجی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں پوری طور پر ضم کیا جائے تاکہ ہمارے قبائلی بھائیوں کو اپنے حقوق کا تحفظ مل سکیں قبائل پاکستان کے سرحدات کے محافظ ہے اور یہ وہ قبائل جنہوں نے برصغیر اور پاکستان کے آزادی میں بیش بہا قربانیاں دی آج انکو اسکے بدلے کیا مل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین میں تحفظ ختم نبوت کے شقوں کو نہ چھیڑا جائے بحیثیت ایک مسلمان اور پاکستانی قوم ہم اسکی بھر پور مخالفت کری گے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت س کے سربراہ مولنا سمیع الحق نے ہر دور میں یہودیوں کو للکارا ہے آج بھی امریکہ بھارت اور اسرائیل اور انکے ساتھے زرخیز غلام مولنا سمیع الحق کیخلاف ہے مقررین نے کہا کہ افغانستان اور تمام مظوم ممالک میں جہاد کے متعلق جمعیت س اور دارالعلوم اکوڑہ خٹک کی پالیسی اور کردار عیاں ہے شاہ ولی اللہ کیمشن کا پاسبان ہی جمعیت( س )ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن اقرباء پروری دہشت گردی اور لاقانونیت نے تباہ کیا ہوا ہے معاشی ناانصافی اور میرٹ کی پامالی نے عوام کو بیزار کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں اور بیرونی عناصر کیخلاف صف اؤل کا کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں