قلعہ سیف اللہ کے مختلف دیرینہ مسائل کے حل کیلئے متعلق ایجنڈے پر آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس

ضلع کے ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکیٹ بلاک ہیں، مقررین کا خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 23:06

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) جمعیت علما اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ میں قلعہ سیف اللہ کے مختلف دیرینہ مسائل کے حل کے ایجنڈے پر آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی ہدایت اللہ کاکڑ منعقد ہوا جس میںجمعیت علما ء اسلام کے مولا نا نوراللہ، پشتونخواہ میپ کے عزیز اللہ کاکڑ اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ،پاکستان تحریک انصاف کے محمد اعظم کاکڑ و دیگر نے پا رٹی ورکرز سمیت شرکت کی۔

اجلاس سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکیٹ بلاک ہیں ،غیر ضروری شرائط لگا کر عوام کو ناجائز طریقے سے تنگ کیا جارہاہے ،افسوسنا ک امر یہ ہے کہ حج کے لئے فا ر م کے اجراء کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن قلعہ سیف اللہ پاسپورٹ آفس کے آفیسرز کا رویہ عوام کے صحیح نہیں بلکہ عوام کیلئے پاسپورٹ کا حصول وبالِ جان بن چکا ہے ،دور دراز سے آئے ہوئے خواتین اور بوڑھے افراد چار پانچ دِنوں تک صبح سے لیکر شام تک پاسپورٹ آفس کے سامنے انتظار کرتے ہیں ،لیکن اس کے باجود ان کو واپس مایوس ہوکر لوٹنا پڑتاہے کیونکہ پاسپورٹ آفس کا مین گیٹ ہروقت بند رہتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر بھی پاسپورٹ آفس کے اعلی حکام اور ضلعی انتظامیہ آنکھیں بند کرکے خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت عمل ہیں اور سیاسی پارٹیاں اس پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے اس علاوہ یہاں کے نادرا کے عملے کا رویہ بھی عوام کے ساتھ انتہائی مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قلعہ سیف اللہ شہر میں فورسز کے اہلکا ر امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے ،منشیات کے خا تمے کی بجا ئے ناکہ لگا کر عوام بلا جواز تنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اب معمول بن چکا ہے اب تو ان گاڑیوں کو بھی روک کر تلا شی لی جا تی ہیں جن میں خواتین مو جو د ہو تی ہیں اسلامی اور قبائلی روایات دونوں کے منافی عمل ہے قلعہ سیف اللہ کی سیاسی پارٹیاں عوام مزید اس طرح کا ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کرسکتے یہ چیک پوسٹیں ہمارے لیئے سہولت اور تحفظ کی بجائے زحمت بنے ہوئے ہیں ،آئی جی ایف سی اور کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ اس بات کا نوٹس لیں ،انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے نادرا اور پاسپورٹ آفس کا یہاں کے عوام کیلئے کوئی واضح اور جامع پالیسی نہیں انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے عوام کو مشکلات کے دلدل میں قطعا تنہا نہیں چھوڑیں گے یہ سارے مسائل کے حل کیلئے عنقریب لائحہ عمل طے کرکے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے اور ڈپٹی کمیشنر قلعہ سیف اللہ سے آل پارٹیز کے نمائندوں کا ایک وفد ملاقات کرے گی اور انہیں موجودہ مسائل سے آگاہ کریں گے قوم کی خدمت ہر سیاسی پارٹی کا مشن اور نصب العین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تمام سیاسی پارٹیاں ایک عہد کرتے ہیں کہ ہم تمام تر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قلعہ سیف اللہ کے پسماندہ عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے اور عوامی طاقت کے ذریعے مسائل پیداہونے والے عناصر اور مسائل کے حل کے راستے میں موجود ہر رکاٹ کو دور کر کے دم لینگیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پارٹیز کا دوسرا نمائندہ اجلاس آئندہ اتوار 21فروری کو دوبارہ جمعیت علما اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوگا جس تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کا شرکت لازمی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے مسائل کے حل کیلئے عملی قدم اٹھایا جائے گا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں