لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ،قتل کاملزم گرفتار،ایک عدد پستول برآمد

اتوار 14 جنوری 2018 17:53

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) لیویز فورس کی کامیاب کاروائی قتل کاملزم گرفتارایک عدد پستول بھی برآمد تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمیشنر شفقت انور شاہوانی نے تحصیل دورانی سیلاچی رسالدار ظریف خان حمندزئی انچارج اخترزئی لیوز تھانہ رحمت اللہ جوگیزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علی خیل کے قریب ملزم محمد شفیق گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد پستول برآمد کرلیا یاد رہے کہ ملزم نے آج علی خیل کے قریب گل شاہ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا گل شاہ آج اپنے گاڑی میں گھر سے بازار آرہا تھا اور گل شاہ محکمہ صحت میں بطور ملیر یا سپروائزر ملازم تھا ڈی سی نے بروقت کاروائی کرنے اور ملزم گرفتار کرنے پر رسالدار ظریف خان حمنذئی رسالدار رحمت اللہ کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام دے دیا اس ملزم کے گرفتاری کے بعد لیویز تھا نے میں تحصیل دار دورانی خان سیلاچی انچارچ لیوز ہیڈکواٹر رسالدار عبداللہ خان میرزئی رسالدارمحمد افضل کاکڑ رسالدار ظریف خان حمنذئی اور رسالدار رحمت اللہ جوگیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیوی ز فورس کی کامیاب کاروائی سے ملزم کو گرفتار کرلیا قانون سے کوئی بالاتر نہیں لیویز فورس کی علاقے میں امن کے حوالے انتہائی اہم رول ہیں اگر لیویز اسی طرح بروقت اور کامیاب کاروائی جاری رکھے تو میرا خیال نہیں کہ علاقے میں کوئی بھی مجرم آزاد گھوم اور پھیر سکے یہاں کے عوام کو ہر حالت میں تحفظ فراہم کیا جا? گا علاقے میں لیویز فورس کی فوری اقدامات سے قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان ضرور قانون کے کٹہرے میں ہونگے اس کامیا ب کاروائی پر قلعہ سیف اللہ کے عوام نے ڈپٹی کمیشنر تحصیل دار اور لیویز کے اچھی کارکردگی کو سرہاہتے ہوئے انہی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ لیویز فورس آئندہ بھی مجرموں کے خلاف اپنی کارگردگی جاری رکھے گے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں