لیویزکی کامیاب کارورائی ژوب سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں برآمد 3ملزمان گرفتار

پیر 8 جنوری 2018 23:02

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ شفقت انور شاہوانی نے کہاہے کہ لیویز فورس نے کامیاب کارورائی کرتے ہوئے ژوب سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں برآمدکرکے 3ملزمان کوگرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری رہیںگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیلدار دورانی خان سیلاچی عظیم جوگیزئی ،دفعہ دار محمدرفیق غوریزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے نقدانعام کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات ژوب سے تین موٹرسائیکلیںچوری ہوئی تھی ہمیں اطلاع ملتے ہی سرکل انچارج محمد افضل کاکڑ کیو آر ایف انچارچ سفرخان کاکڑ اور دفعہ دار محمد رفیق غوریزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین موٹرسائیکلیں برآمدکرکے 3ملزمان پارالدین ،سکنہ لورلائی محب اللہ سکنہ سوڑلہ پل ژوب اورانور سکنہ لورلائی کو گرفتار کرلیا گیا ان کے قبضے سے تین عدد موبائل 5عدد پستول کے خول بھی برآمد کرلئے گئے ڈپٹی کمشنر نے کیو آر ایف انچارج سفرخان کاکڑ اور وفعہ دار محمدرفیق کاکڑ کو نقد 5ہزار انعام دے دیا انہوں نے کہاکہ کسی کو یہاں کے حالات خراب کرنے اور جرائم پیشہ افراد اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے لیویز فورس نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کمیاب کاروائی کی ہے یہاں کے امن میں لیویز فورس نے ہروقت انتہائی اہم رول ادا کیا ہے اور ہروقت لیویز فورس کے بہترین کارکردگی کا حوصلہ افزائی کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر شفقت انور شاہوانی قلعہ سیف اللہ پریس کلب کے صحافیوں کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھی ہمارے اچھی کارکردگی کو کوریج دی اور برائیوں کو اجاگر کیا ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں