ضلعی الیکشن سیل کمیٹی کا اجلاس بروز جمہ5جنوری کو مسلم باغ میں ہو گا،عبدالواحد کاکڑ

بدھ 3 جنوری 2018 20:42

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے الیکشن سیل کے ڈپٹی چیئرمین عبدالواحد کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلعی الیکشن سیل کمیٹی کا اجلاس بروز جمہ5جنوری کو مسلم باغ میں ہو گا اور اسی دن تحصیل مسلم باغ کے تمام یونین کونسلوں کے الیکشن سیلز بنائے جائیں گے اور دوسرا اجلاس بروز اتوار قلعہ سیف اللہ کے ضلعی دفتر میں منعقد کیا جائے گا جس میں تحصیل قلعہ سیف اللہ اورقلعہ سیف اللہ کے تمام یونین کونسلوں کی سطح پر الیکشن سیلز بنائے جائیں گے اور الیکشن 2018کے حوالے سے تنظیمی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داروں اورعہدداروں کا فرض بنتا ہے کہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے انتخابی حلقے میں لوگوں کے گھر گھر جاکر عوام الناس کو وؤٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں بغیر شناختی کارڈ والے افراد کو جلد از جلد شناختی کارڈ کا بنانے پر آمادہ کرے تاکہ زیادہ افراد کو وؤٹ کے استعمال کے مواقع میسر ہوجائیں اور انتخابی فہرستوں میں اپنے افراد نام چیک کریں اور جنوری میں یونین کونسلوں کی سطح پر بننے والے ڈسپلے سینٹروں سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے عوام نے 1988سے 2013تک انتخابات میں ہمیشہ جمعیت کے نامزد امیدار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے اور تمام تر مشکلات کے باوجود جمعیت کا ساتھ دیاہے اور وہ آئندہ بھی انتخابات میں جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں قوم پرستی اورقبیلہ پرستی کی ذہنیت اور سیاست جمعیت کے کارکنوں نے مسترد کردیا ہے جمعیت بلا تفریق پوری انسانیت کی مذمت کا ایجنڈا لے کر عوام کے امنگوں کی بھر پور ترجمانی جمعیت کا اولین نصب العین ہے ہم عوام کو صرف اور صرف مذمت کی حد تک اور اسلام کے نام پر دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی قوم پرستی کی سیاست اور قبیلہ پرستی کی ذہنیت کو مزید پروان چڑھنے نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں