جمعیت علماء اسلام نظریاتی کسی صورت میں ایم ایم اے کی حصہ نہیں بنے گی، مولانا عبدالقادرلونی

مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی ذاتی مفادات کی خاطر فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں انکو نہ فاٹا کے عوام کی کوئی فکر نہیں اور نہ انہوں نے آج تک فاٹا کا دورہ کیا اسلام آباد میں بیٹھ کر فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 25 دسمبر 2017 21:43

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2017ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کسی صورت میں ایم ایم اے کی حصہ نہیں بنے گی کیونکہ کہ جے یوآئی نظریاتی مولانا فضل الرحمن کو ایک مذہبی لیڈر کے حیثیت تسلیم نہیں کرتی تو پھر ایم ایم اے کا حصہ کیسے بنے گی اس موقع صحافیوں کے سولات کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہ جے یوآئی نظریاتی نے پی ٹی آئی سے کچھ اصولوں کے تحت خیبر پختونخواہ میں انتخابی اتحاد کیا تھا انہوں نے کہ جے یوآئی نظریاتی 2018ء کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور بطور ایک مذہبی جماعت پورے تیاری کے ساتھ ابھرے گی اور اس حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں سے بات چیت اور ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے اس موقع انہوں نے جے یوآئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمان اور پشتونخواہ میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دو لیڈر ذاتی مفادات کی خاطر فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں انکو نہ فاٹا کے عوام کی کوئی فکر نہیں اور نہ انہوں نے آج تک فاٹا کا دورہ کیا اسلام آباد میں بیٹھ کر فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ وفاقی حکومت صرف اور صرف مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے دبائو میں آکر اس اہم قومی مسئلے پر آنکھیں چرارہی ہیں اور اب یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گا آئندہ فاٹا کے قبائلی عوام جو ہمیشہ آنکھیں بند کرکے جن پر اعتماد کرتے تھے اب انکے کرتوت سے فاٹا کے عوام باخبر ہوگئے اور ان دو جماعتوں کے سربراہان فاٹا کے عوام کو زیر دینا چاہتے ہیں اور وہ آج بھی فاٹا کے اس غیور اور بہادر عوام کو بنیادی اور جدید سہولیات سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور فاٹا کے عوام اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرے انشااللہ ان کی جدوجہداور محنت ضرور رنگ لائے گی اور عوام پر دو جماعتوں کے سربراہوں کی حقیقت عیاں ہوگئی اور ان انشا اللہ ان دونوں سربراہوں کی مخالفت کے باوجود بھی فاٹا خیبر پختونخواہ میں ضرور ضم ہوگا اور تمام سیاسی قومی جماعتوں نے انضمام کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور انہوں کہا کہ جے یوآئی نظریاتی ہر فورم پر فاٹا کی عوام کا آواز بن کر فاٹا کے انضمام کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں