امتحانات میں نقل پر مکمل پابندی سے درس وتدریس کے عمل پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،عبدالواحد کاکڑ

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:11

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلعہ سیف اللہ کے رہنماؤں عبدالواحد کاکڑ ،حاجی روح اللہ کاکڑ ،عبدالغفور کاکڑ حاجی عبدالحلیم باتوزئی، مولوی پائدین ،محمد سلیم ،محبوب شاہ ،سلطان محمد اور جمال خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امتحانات میں نقل پر مکمل پابندی سے درس وتدریس کے عمل پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں امتحانات میں نقل کی فراوانی کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں نقل کا آسرا لیکر طلبہ پڑھتے نہیں صرف اور صرف تیارشدہ گائیڈ بکس بازار سے اٹھا کر امتحانات دیتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ بات اور تاریک مستقبل کا عکاسی ہے نقل پر مکمل کنٹرول بورڈ آفس محکمہ تعلیم کے آفیسران اور اسا تذہ کرام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بدقسمتی سے یہاں سارا صرف امتحانی عملہ پر ہی چھوڑ دیا جاتا ہے جو عموما طلبہ کی تعداد کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں امتحانی عملہ کو وسائل نہیں دیئے جاتے ہیں قلعہ سیف اللہ کے اکثر سکولوں امتحانی سینٹرنہیں ہوتے امتحانات اکثر چار پانچ کمروں میں لئے جاتے ہیں جو تین افراد پر مشتمل امتحانی عملہ کے بس کی بات نہیں محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کو چاہئے کہ امتحانات کو با مقصد بنانے کیلئے اس کی موثر نگرانی کرے باکردار اور فرض شناس عملہ تعینات کریں سکولوں کے قریب نقل دینے والے فوٹوسٹیٹ دکانیں بند رکھیں صرف امتحانات میں نقل کیلئے تالیف شدہ لکی سیریز گائیڈ بکس اور ہینڈ بکس وغیرہ کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی ہی سے امتحانات سخت اور شفاف بنائی جاسکتے ہیں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں