ڈپٹی کمشنرشفقت انور شاہوانی کا سیکورٹی ٹیم کے بغیر اچانک سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ کادورہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 18:05

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنرشفقت انور شاہوانی نے گزشتہ روز اپنے سیکورٹی ٹیم کے بغیر اچانک سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ کادورہ کیا جسکی وجہ سے سول ہسپتال کے عملہ کی دوڑے لگ گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمیشنر نے اپنے آپ کو مریض بناکر سول ہسپتال کے لیڈیز وارڈ مردانہ وارڈ ،لیبارٹری ،ایکسرے آپریشن تھیٹر اوپی ڈی سمیت مختلف سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران انہوں حاضری رجسٹر بھی چیک کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا عملہ اور ڈاکٹروں کی غیرحاضری کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں