پولیس کا دو مختلف مکانوں پر چھاپہ ، 2ملزموں کو گرفتار کرلیا

اتوار 26 نومبر 2017 19:00

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) قلعہ سیف اللہ ڈی پی او شمائل ملک ریاض کے ہدایت پر ڈی ایس پی منظور احمد بلیدی ایس ایچ او محمد یوسف محرر فاروق خان اور دیگر عملہ کے ساتھ دو مختلف مکانوں پر چھاپہ مارکر 2ملزموں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے کلی جہانگر میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر ملزم شاہ محمدولد عبدالغنی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 3پڑیاں شیشہ برآمد ہوا اس کے بعد پولیس نے کلی کاریز گلی میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر ملزم جمال دین ولد نادر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 50گرام چرس برآمد کرلیا پولیس نے 2نوں ملزموں کے خلاف آیف آء آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں