بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا ، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب بکرا منڈی میں داروخان نامی شخص کی فائرنگ سے دو راہگیر نادر خان اور عبد الغنی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا فائرنگ کے فورا بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں