قلعہ سیف اللہ میں خسرہ سے 2سالہ بچی جاںبحق

اتوار 12 نومبر 2017 18:35

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2017ء) قلعہ سیف اللہ میں خسرہ سے 2سالہ بچی جاںبحق تفصیلات کے مطابق تحصیل قلعہ سیف اللہ کے یونین کونسل اخترزء میں خسرہ کی بیماری سے 2سالہ بچی جانبحق ہوگئے زرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے یونین کونسل مسا فر پور اور اخترزئی میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہیں علاقہ مکینوں سیاسی سماجی حلقوں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نے حکام بالا اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ تحصیل قلعہ سیف اللہ کے مختلف یونین کونسل میں فوری اور بروقت ویکسین کرائی جائے تاکہ مزید اموات سے بچایا جاسکے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں