چیئرمین میونسپل کمیٹی نے قلعہ عبداللہ بازار میں سٹریٹ لائٹس منصوبے کا افتتاح کردیا

جمعہ 10 نومبر 2017 20:57

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ ا نے قلعہ عبداللہ بازار میں سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح،منصوبے پر ایک کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حاجی حبیب اللہ کاکوزئی ،مولوی محمد گل آغا،کونسلر حافظ عبداللہ،مولوی نجیب اللہ پانیزئی اور دیگر نے کیا ،سنگ بنیاد کے بعد دعا خیر کی گئی ،اس منصوبے پر ایک کروڑ سے زائد کی لاگت آئیگی ،عوامی وسماجی حلقوں نے کام کے آغاز پر خوشی کا اطہار کیا ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں