قلعہ سیف اللہ ، معا شی بد حا لی سے تنگ شخص نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ ایک سالہ بیٹی کو مو ت کے گھاٹ اتار نے کے بعد خو د کشی کر لی ،فا ئرنگ کی زد میں آ کر مقتول ملزم کا بیٹا شدیدزخمی ہو گیا

منگل 3 اکتوبر 2017 22:43

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) بلو چستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں معا شی بد حا لی سے تنگ آ کر ایک شخص فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ ایک سالہ بیٹی کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور خو د کشی کر لی فا ئرنگ کی زد میں آ کر مذکو رہ شخص کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں معا شی بدحا لی اور قرضوں سے تنگ آ کر ایک شخص تا ج محمد نے فا ئرنگ کر کے اپنی اہلیہ ایک سالہ معصوم بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا بلکہ خود کو بھی گو لی ما ر کر زندگی کا خا تمہ کیا فا ئرنگ کی زد میں آ کر مذکو رہ شخص کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا ہے تا ہم ڈاکٹرز کے مطا بق زخمی کی حا لت خطرے سے با ہر ہے نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے بلکہ متعلقہ انتظا میہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ بھی جا ری رکھے ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں