قلعہ سیف اللہ، سیکرٹری صحت بلوچستان کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادورہ

ڈیڑھ درجن ڈاکٹرز ،طبی ونیم طبی عملے کوغیر خاضری پر معطل کردیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 23:06

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2017ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادورہ ،ڈیڑھ درجن ڈاکٹرز ،طبی ونیم طبی عملے کے افراد غیر حاضر پائے گئے جنہیں معطل کرکے محکمہ کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔بروز ہفتہ سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچے تو وہاں ڈیڑھ درجن ڈاکٹرز ودیگر طبی ونیم طبی عملے کے افراد حاضر نہیں تھے جس پر سیکرٹری صحت نے متعلقہ حکام کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردی اور کہاکہ انسانی جانوں کوبچانے کے کام پر مامور افراد کی جانب سے غفلت قابل افسوس ہے جس سے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا بلکہ ایسے ڈاکٹرز ،طبی ونیم طبی افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جو غفلت کے مرتکب پائے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ان کی دہیلز پر صحت کی سہولیات پہنچانے کا تہہ کرچکی ہے اس سلسلے میں رکاوٹ بننے والوں کو کسی صورت نہیں بخشاجائیگا بلکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان سمیت محکمہ صحت کی مختلف ٹیمیں صوبے کی دور دراز علاقوں میں قائم ہسپتالوں ،آر ایچ سیز اور دیگر کے اچانک دورے کررہے ہیں تاکہ عوا کو درپیش صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے مسئلے کو ختم کیاجاسکے ،انہوں نے وہاں موجود افراد سے ادویات ودیگر سہولیات سے متعلق بھی معلوم کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں بھی موثر اقدامات اٹھائے جائینگے ،انہوں نے کہاکہ چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز اور بڑھایاجائیگا تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے اس سلسلے میں کسی دبائو کو بھی خاطر نہیں لایاجائیگا بلکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی ،انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فاصلے زیادہ ہونے کی وجہ سے صوبے کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کاسامناہے لیکن دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں