حکومت میں شامل قوم پرست جماعت کی متاثرین کے حوالے سے امدادی سامان متاثرین کی بجائے اپنے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 10 فروری 2017 22:42

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بسم اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ حکومت میں شامل قوم پرست جماعت کی متاثرین کے حوالے سے امدادی سامان متاثرین کی بجائے اپنے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے متاثرین نے احتجاج کی دھمکی دیدی ہم نے وزیراعلیٰ کے آنے تک متاثرین کو احتجاج سے روک لیا اگر پر بھی متاثرین کے لئے امدادی سامان فراہم نہ کی تو کوئٹہ چمن شاہراہ کو متاثرین بلاک کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین سے مذاکرات کے بعد بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین ملک عثمان خان اچکزئی، ڈپٹی کونسل چیئرمین وکیل احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بارش اور بارفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جو سامان فراہم کی گئی تھی وہ متاثرین کی بجائے قوم پرست جماعت کے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کیا جا رہ اہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے اگر قوم پرست کا یہی رویہ رہا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے معاملات حل نہ ہوئے تو متاثرین کے ساتھ مل کر کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری قوم پرست جماعت اور حکومت پر عائد ہو گی۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں