سوشل میڈیاکے مثبت اورمنفی دونوں پہلوہیں،جمعیت کے کارکن بحیثیت مذہبی جماعت کے پیروکاراعلی اخلاق کانمونہ بن کردیگرپارٹیوں کے ورکروں کے لئے قابل تقلیدکرداراداکریں،مولاناانوارالدین ودیگرکاخطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سینئرصوبائی نائب امیرمولاناانوارالدین،مولاناسیدمحمد،مولانامحمدلعل اخوندزادہ،الجعیت سوشل میڈیانیٹ ورک کے چیئرمین عزیزاحمدسارنگزئی،عبدالواسع سحر،ڈاکٹرخلیل الرحمن،مولوی مالک جان اورمولوی یارمحمدنے الجمعیت سوشل میڈیانیٹ ورک ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام ضلعی دفترمیں میڈیاتربیتی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیاکے مثبت اورمنفی دونوں پہلوہیں جمعیت کے کارکن بحیثیت مذہبی جماعت کے پیروکاراعلی اخلاق کانمونہ بن کردیگرپارٹیوں کے ورکروں کے لئے قابل تقلیدکرداراداکریںسوشل میڈیاکے ورکروں کے لئے دس نکات پرمشتمل ضابطہ اخلاق مرتب کیاگیاہے جس کی پاسداری سب پرلازم ہیں انہوں نے کہاکہ قرآن نے ہمیں دوسروں کوگالیاں دینے اورسیاسی قائدین کی توہین کرنے سے روکاہے جمعیت کے کارکنان سوشل میڈیاپرسیاسی قائدین کے کارٹون اورناپسندیدہ پوسٹ شائع کرنے سے اجتناب کریںشائستگی سے مدلل اندازمیں طرزگفتگواختیارکریںانہوں نے کہاکہ سوشل میڈیانیٹ ورک کے قیام کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اضلاع کی سطح پرسوشل میڈیاورکروں کوتربیت دی جائے گی اورانہیں ضابطہ اخلاق کے پابندبنائے جائیں گے ہرضلع میں ابتدائی طورپرسوارکان پرمشتمل ٹیم بنائی جائے گی اورانہیں آپس میں مربوط اورمنظم کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ جلددیگراضلاع کے دوروں اوروہاں میڈیاتربیتی سیمیناروں کے انعقادکاشیڈول جاری کیاجائے گاکارکنان صدسالہ اجتماع مہم کوترجیحی بنیادوں پرشائع کریں۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں