قلعہ سیف اللہ ٬قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورجرمانے کی سزا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 22:57

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورجرمانے کی سزاسنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قلعہ سیف اللہ جناب آفتاب احمد لون نے دفعہ 302 ت پ اور 324ت پ کے تحت قتل کے مقدمے میں قید ملزم ترین عرف بڈوکوجرم ثابت ہونے پردوسال قید اوردس ہزارروپے جرمانے کی سزاسنادی۔ ملزم نے دوسال قبل بازارمیںگھریلورنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنے دوسگے رشتہ داروں میں ایک کو قتل اور ایک کو زخمی کردیاتھا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں