24گھنٹوں میں گرفتارکارکنوں کورہانہ کیاگیا تو قومی شاہراہوں پر دھرنے دینگے ،قاری عبدالولی فاروقی

امن وامان کی بحالی کیلئے ہرقسم کے مذہبی جلوسوں پرپابندی عائدکی جائے ،رہنما اہلسنت والجماعت

بدھ 10 جون 2015 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماؤں قاری عبدالولی فاروقی،مفتی شکراللہ معاویہ اورمولاناعبدالکبیرشاکرنے کہاہے کہ اگرانتظامیہ نے 24گھنٹوں کے اندرہمارے گرفتارکارکنوں کورہانہ کیاتوہم قومی شاہراہوں کوبلاک کرکے دھرنے دینگے کوئٹہ شہرمیں امن وامان کی بحالی کیلئے ہرقسم کی مذہبی جلوسوں پرپابندی عائدکی جائے حکومت اورضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکومت کی ایماء پرہمارے قائدین کی سیکورٹی واپس لے لی اگرانہیں کچھ ہواتواس کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پرعائدہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت ایک پرامن اورمحب وطن جماعت ہے جوعرصہ درازسے ملک میں صحابہ کرام اوراہل بیت کیلئے قانونی اورآئینی کوششیں کررہے ہیں اس پرامن جدوجہدکیلئے ہمارے نصب درجن سے زائدمرکزی قائدین اورتقریباََ7ہزارکارکنوں نے قربانی دی ہے مگرپھربھی جماعت نے صبراورامن کی رسی کوتھامے رکھاہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں ہمارے ذمہ داران اورکارکنوں کومتعددبارٹارگٹ کیاگیاہے جس میں علماء کرام،طلباء تاجراوردیگرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوشہیدکیاگیاہے انہون نے کہاکہ حکومت ایران کے اشارے پراہلسنت عوام کیخلاف کارروائی کرتی ہے جس سے شہرکے حالات خراب ہوئے بے گناہ لوگوں پرکئی بارانتظامیہ کی موجودگی میں گولیاں چلائی گئی جس کے ثبوت بھی موجودہے لیکن آج تک کسی کے بھی قاتل گرفتارنہیں ہوئے اورنہ ان کے کیسوں کوفوجی عدالتوں میں بھجوائی گئی ہیں اکثراوقات ہم نے اپنے صفوں سے دہشت گرداسلحہ سمیت گرفتارکرکے انتظامیہ کے حوالے کیاگیاہے جن کااعتراف انتظامیہ بھی کرچکی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے بے گناہ کارکنان کولاپتہ کیاجاتاہے اورنہ جائزمقدمات بناکرجیلوں میں بندکردیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کادشمن ملک ہے جنہوں نے کئی بارپاکستانی سرحدوں پرراکٹ فائرکئے ہیں جس میں فورسز کے کئی جوان بھی شہید ہوئے ہیں حکومت ایران کے اشارے پرافغانستان سے آئے ہوئے مہاجرین کیلئے کوئٹہ جیسے پرامن شہرکے حالات کوخراب نہ کرے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چادروچادیواری کاخیال رکھتے ہوئے ہمارے بے گناہ کارکنوں کورہاکرے انہوں نے کہاکہ ایران کے اشارے پرہمارے قائدین سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے اگرہمارے قائدین کوکچھ بھی ہواتواس کی ذمہ دارانتظامیہ اورحکومت ہوگی انہوں نے کہاکہ اگرہمارے کارکنوں کو24گھنٹے کے اندررہانہ کیاگیاتوہم 24گھنٹوں میںآ ئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے جس میں قومی شاہراہوں کوبلاک کرکے دھرنادیاجائیگا۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں