خضدا ر میں طو فا نی با رشیں، سیلا بی ریلہ 22افراد کو بہا لے گیا ، 13 کی لا شیں بر آمد ، دیگر کی تلاش کاسلسلہ جاری

شاہ نورانی میں شدیدبارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع

جمعرات 4 جون 2015 20:04

خضدار/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) بلو چستان کے ضلع خضدا ر کی تحصیل سا رونہ میں گزشتہ شب طو فا نی با رش کے بعد مینا ر کے علا قے میں سیلا بی ریلہ 22افراد کو بہا لے گیا جن میں بچے خواتین اور دوسرے افراد شامل ہیں ،بہہ جا نے والے افراد میں سے 13کے لا شیں آخری اطلا عا ت تک نکا لی جا چکی تھیں جبکہ دوسروں کی تلا ش کے لئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ہدایت پرخضدارکے علاقے شاہ نورانی میں شدیدبارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔

اطلا عات کے مطا بق گزشتہ شب خضدار میں طو فا نی با رش کے بعد تحصیل سا رونہ کے علا قے مینا ر میں سیلا بی ریلہ 22افراد کو بہا لے گیا جن میں خواتین بچے اور دیگر افراد شا مل ہیں طو فا نی با رش سے مکا نا ت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلا عات مو صو ل ہو ئیں ہیں ،گزشتہ شب ریلے میں بہہ جا نے والے افراد میں سے آخری اطلا ت تک 13افراد کی لا شیں ہی نکا لی جا سکی تھیں جبکہ دیگر کی لا شوں کا کا م جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

دو درجن کے قریب افراد کے بہہ جا نے کی اطلا عات کے فو را بعد ضلعی انتظا میہ حرکت میں آئی اور وہ امدا دی ٹیموں کے ارکا ن کے ساتھ متاثرہ علا قے کو پہنچے، انہوں نے غوطہ خو روں کی بھی مدد طلب کی تا کہ نہہ جا نے والے افراد کی لا شیں نکا لی جا سکے ،امدا دی ٹیمیں اب بھی لا شوں کو نکا لنے کے لئے بدستور جدو جہد میں مصروف عمل ہیں ۔دریں اثنا ء وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ہدایت پرخضدارکے علاقے شاہ نورانی میں شدیدبارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ڈپٹی کمشنرخضدار اورمتعلقہ محکموں کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں اس کے علاوہ ایف سی کے دستے بھی لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مددکیلئے پہنچ گئے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فوری طورپر200ٹینٹ اور200خاندانوں کیلئے خوراک اوردیگرضروری اشیاء بھی روانہ کردی گئی ہیں اورسیلابی پانی سے 13افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان امدادی اورریسکیوکارروائیوں کی خودنگرانی کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت لواحقین کوہرقسم کا تعاون فراہم کریگی اورصوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو24گھنٹے صورتحال مانیٹرکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں