شہر میں چلنے والی لوکل بسوں اور رکشوں کی کنڈیشن اور کاغذات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے،عبدالخالق مندوخیل

جمعرات 16 اپریل 2015 21:29

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے کہاکہ شہر میں چلانے والی لوکل بسوں اور رکشوں کی کنڈیشن اور کاغذات کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز اور رکشہ مالکان اپنی گاڑی کی کنڈیشن بہتر کرنے کے علاوہ کاغذات اور اصل کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ لگائیں خلاف ورزی کی صورت میں بھاری چالان اور گاڑی بند کردی جائے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز امداد چوک پر لوکل بسوں اور رکشوں کے کاغذات اور کنڈیشن کا معائنہ اور چیکنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن امان اللہ پائیزئی ،موٹرویکل ایگزمینر غوث بخش کرداور نمائندہ پی ٹی اے /آر ٹی اے جان محمد محمد حسنی کے علاوہ ٹریفک پولیس کا عملہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پی ٹی اے نے دوران چیکنگ بسوں کی حالت بہتر نہ کرنے اور رکشوں کے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30رکشوں کاچالان، 39کووارننگ اور چار رکشوں کے روٹ پرمٹ معطل کردیا ۔

اس کے علاوہ جن بسوں کی حالت ابتر تھی ان کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس یوم کی مہلت دی تاکہ وہ اپنی گاڑی کی کنڈیشن بہتر بنانے کے لئے تحریر ی طور پر جواب داخل کریں۔ سیکرٹری پی ٹی اے نے کہاکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جعفرخان مندوخیل ، صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ خالد بلوچ،کمشنر کوئٹہ کمبر دشتی اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ حامد شکیل کی ہدایت پر کوئٹہ میں لوکل بسوں کی حالت زارماضی کے تناسب سے بہتر ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ مزید بسوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں۔جبکہ رکشوں کے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ لگانے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر چالان کررہی ہے۔رکشہ مالکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کیا کہ جن رکشوں کے نمبر کمپیوٹرائزڈ نہیں انہیں جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلٹ حاصل کریں تاکہ جعلی اور دونمبر رکشوں کے خلاف کارروائی مزید موثر ہوسکے اوراصل رکشہ مالکان کا کارربار میں بھی بہتری واقع ہو۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں