لیگل ٹریڈ کی ہمیشہ حمایت کی ،آئندہ بھی کی جائیگی بلوچستان کی تاجر برادری کے مسائل میرٹ پر حل کئے جائینگے،ڈاکٹر محمد سعید خان جدون

منگل 7 اپریل 2015 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کلیکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر محمد سعید خان جدون نے کہا ہے کہ لیگل ٹریڈ کی ہمیشہ حمایت کی ہے اورآئندہ بھی کی جائے گی بلوچستان کی تاجر برادری کے مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے کسی کے ساتھ نا ا نصافی نہیں کی جائے گی میرے لئے تمام تاجر برادری کے ارکان ،عہدیدار ان برابر ہیں مجھے توقع ہے کہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کسٹم کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ہم مل جل کر مسائل حل کرینگے میں نہ سفارش پرآیا ہوں اور نہ کسی کا دباؤقبول کیا ہے میں یہاں بلوچستان میں ایک دن رہوں ،ایک سال رہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں آپ لوگوں کے ساتھ تعاون کروں گااور لیگل ٹریڈ کوفروغ دیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر ممببران اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایران میں بھی قونصل جنرل رہ چکا ہوں میں انکے مزاج سے واقف ہوں سپاسنامے میں جن مشکلات کا آپ نے ذکرکیا ہے میں اس سے اتفاق کرتا ہوں اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل جائے گی جس میں چیمبر کے عہدیداران اورر ممبران شامل ہونگے وہ ہمارے کسٹم کے حکام سے بدھ کو ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کرینگے اور جو مسائل میں حل کرسکتا ہوں انہیں فوری طور پر حل کردیا جائے گا اور جو مسائل وفاقی حکومت سے متعلق ہیں انہیں وفاق کو بھیج دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ایمانداری سے ٹریڈ نہیں کرینگے اس وقت تک ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے جن مسائل سے آگاہ کیا ہے وہ جائز ہیں میں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوتے مل بیٹھ کر مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے صنعت و تجارات کے ممبران نصیب اللہ اچکزئی،نائب صدر جمعہ خان ،حاجی نصیب اللہ اچکزئی،حاجی عبدالرحمن شاہ ،حاجی حبیب اللہ ،حاجی فتخ خان ،حاجی شریف ،حاجی مینگل ،فاروق احمد ،ہاشم ترین کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جب دوممالک میں کسی چیز کے بارے میں معاہدہ ہوتا ہے تواس میں نہ کمی ہوسکتی ہے اور نہ زیادہ ہوسکتا ہے مثال کے طور پر ایران حکومت اورر پاکستان حکومت کے درمیان اگر دس چیزوں پر معاہدہ ہوا ہے تو وہ گیارہ چیزیں آپ کو نہیں دیگا کیونکہ دونوں ممالک کے معاہدوں کی کوئی اہمیت ہوتی ہے جس کی دونوں ملکوں کو پاسداری کرنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کا ٹریڈ اور سفارتی لحاظ سے ہمیشہ احترام کیا ہے کیونکہ جب تک ہم ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے اس وقت تک آگے کاروبار نہیں چل سکتا بلوچستان کے تاجر بھی جن مشکلات سے دوچار ہیں انہیں حل کیا جائے گا۔کسٹم کلیکٹر نے مزیدکہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنے تمام مسائل حل کرنے کے خواہشمند ہوں اوردوسری جانب انکے مسائل نہ سنیں جتنے مسائل ہمارے ہیں انکے بھی ہونگے ہماراایرانی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے مجھے تاجر برادری کے مسائل کے بارے میں بتایا گیا ہے اسکا مجھے احساس ہے ایرانی حکومت کے ساتھ میں اس بارے میں رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عزت نفس سب سے پہلے ہوتی ہے کیونکہ اگر عزت نہیں ہے تو کوئی بھی کاروبار نہیں ہوسکتامجھے امید ہے کہ آپ لوگ کسٹم کے ساتھ تعاون کریں میں یقین دلاتا ہوں کے آپ کے جائز مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے صدر موسیٰ خان کاکڑ نے سپاسپانہ پیش کرتے ہوئے ڈرائی پورٹس تفتان ،چمن ،این ایل سی اور ریلوے میں پچھلے کچھ عرصے سے لیگل ٹریڈ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے اور سمگلنگ کو فروغ دیا جارہا ہے بلوچستان میں زمینی حقائق اور لمبابارڈر ہونے کی وجہ سے لیگل ٹریڈ پر اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ریونیو میں کمی ہونے کی وجہ سے حکومت اور تاجروں کو نقصان ہورہا ہے پورے وزن اور ایک ویلیو پر جو پورے پاکستان میں راء ہے اس پر کام کرنا بلوچستان کے تاجروں کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ جوبھی گاڑی چمن یا تفتان میں کلیئر ہوتی ہے پنجاب تک پہنچانے میں 80ہزار سے ایک لاکھ روپے کرایے کے علاوہ اضافی اخراجات آتے ہیں ہم اپیل کرتے ہین کہ بلوچستان میں جوبھی کلیئرنس ہوتی ہے اسکی ویلیو لوکل ویلیویشن کمیٹی سے کرائی جائے یا پھر ڈی جی ویلیویشن کی جو بھی ویلیو ہو اسمیں بلوچستان کیلئے 25فیصد تک رعایت دی جايے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں