بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم معتدل ہوگیا

ہفتہ 14 فروری 2015 12:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء ) بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم معتدل جبکہ بعض شمالی علاقوں میں ہلکی سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، قلات، زیارت اور دالبندین سمیت سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی اور سرد علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید کمی آئی ۔

(جاری ہے)

مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ راتیں سرد ہیں۔ صوبے کے جنوبی علاقوں میں موسم معتدل جبکہ کچھ علاقو ں میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا اور تربت ، گوادر سمیت مختلف گرم علاقوں میں شہریوں نے گھروں میں پھنکنے کا استعمال شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں