قلعہ سیف اللہ ،اغواء کاروں نے دس میں سے دو افراد کو چھوڑ دیا

بدھ 7 جنوری 2015 13:30

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں تین روز پہلے اغوا کئے گئے دس میں سے دو افراد کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

چار جنوری کو قلعہ سیف اللہ میں ایک بس اور گاڑی سے 10افراد کو اغوا کرلیاگیاتھا۔ مغویوں میں نجی بینک کامنیجر ،ایک سکیورٹی اہل کار،سرکاری ملازم اور کاروباری افر اد شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اغوا کاروں نے دو افراد کو گاڑی سمیت رہا کر دیا جن میں گاڑی کا ڈرا ئیور غلام محمد اور ایک طا لب علم عبدالظاہر شامل ہیں

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں