سردار زادہ ولی خان مینگل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،سردار زادہ شیر مینگل

جمعہ 2 جنوری 2015 21:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء)نوشکی کے رہائشی سردار زادہ شیرمینگل نے مطالبہ کیا ہے کہ سردار زادہ ولی خان مینگل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر ہمیں انصاف دیا جائے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الزام عائد کیا کہ نوشکی کی ضلعی انتظامیہ پس و پشت سے کام لے رہی ہے اور سردار زادہ شیرمینگل کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سے کترارہی ہے انہوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ ہمارے مقتول کے قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے جبکہ ڈی پی او نوشکی اور ڈپٹی کمشنر جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اپنا کوئی مثبت کردار ادا نہیں کررہے اس موقع پر مظاہرین ضلعی انتظامیہ نوشکی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن میں ا نتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں